ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل

خلدون جاوید ملک چیئرمین، ڈاکٹر شفیق اے نقی سینئر وائس چیرمین، میاں شہریار علی وائس چیئرمین منتخب خواجہ شہزاد ناصر،حافظ عمران حمید، عامر شبیر خان،جہانزیب ایس خواجہ،مسعود نظامی،ڈاکٹر شفیق بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب

پیر 26 دسمبر 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017 ممتاز صنعتکار راہنما و سابق چیئرمین طاہرجاوید ملک کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔ ان انتخابات میں ایگزیکٹو ممبران نے خلدون جاوید ملک کو چیئرمین، ڈاکٹر شفیق اے نقی کو سینئر وائس چیئرمین اور میاں شہریار علی کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا،لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تمام ایگزیکٹو ممبران اور سابقہ چیئرمینوں نے مشترکہ طور پر2017کیلئے تمام عہدیدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو بلامقابلہ منتخب کیا ۔

سابق سینئر وائس چیئرمین خلدون جاوید ملک کو انکی خدمات پرانہیں لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز کانیا چیئرمین منتخب کرلیا ۔ 6۔ایگزیکٹو ممبران بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں خواجہ شہزاد ناصر،حافظ عمران حمید ، عامر شبیر خان،جہانزیب ایس خواجہ، مسعود نظامی،ڈاکٹر شفیق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تمام عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔دریں اثناء نئے منتخب چیئرمین خلدون جاوید ملک ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر بھٹہ کی تین سالہ مدت میں ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سینئر سے رابطہ میں رہینگے اور سینئر ممبران کی خدمات سے استفادہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :