محکمہ جنگلی حیات میں ضلعی افسران کے تقرر و تبادلے

افسران کو موجودہ جگہ تعیناتی سے فوری طور پر چارج چھوڑنے اورنئی پوسٹنگ پر چارج سنبھالنے کی ہدایت

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالدعیاض خان نے 4ضلعی افسران کے تبادلے و ترقی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرلودھراںعبدالخالق کوتبدیل کرکے ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرڈی جی خان اورڈسٹرکٹ وائلڈلائف افسرڈی جی خان طارق شہاب کو ڈسٹرکٹ آفیسرمیانوالی اور میانوالی میں کام کرنیوالے ڈسٹرکٹ آفیسرنصر حیات کواسسٹنٹ ڈائریکٹر میانوالی کااضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرلودھراں کی سیٹ خالی ہونے پر امین طاہر سپروائزربہاولپو ر کو تبدیل کرکے کرنٹ چارج پر ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لودھراں تعینات کردیا گیا ہے ۔

تقرر و تبادلے بارے جاری کردہ احکامات میں افسران کو فوری طور پر چارج چھوڑنے اور نئی جگہ تعیناتی پر چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔