محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ،عبید اللہ جان بابت

درخت زمین کا زیور ہیں ،درخت زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں،مشیرمحکمہ جنگلات بلوچستان

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کریں گے ا ن خیالات کا ا ظہارصوبائی مشیر جنگلات عبید اللہ جان بابت نے محکمہ جنگلات زیارت،جونیپرنرسری ،جونیپر ہٹ،وزیٹر ہٹ اور زیارت میں محکمہ جنگلات کے جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ،سیکرٹری جنگلات نصیر خان کاشانی ،سیکرٹری ماحولیات سجاد احمد بھٹہ ،ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل ،چیئر مین زیارت سردار میر وائس خان، چیف کنزرویٹر نارتھ زیغم علی ،پروجیکٹ ڈائر یکٹر جنگلات مسرو رجمال کاکڑ ،کنزرویٹر سبی ڈویژن محمد زاہد رند،ڈپٹی کنز رویٹر فاریسٹ زیارت عمر فاروق کاکڑ،ڈی ایف او ایکوٹورزم افراسیاب خان ِ،رینج فاریسٹ آفیسران جان محمد،ملک نورالدین نصیب اللہ ،محمد ہاشم بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کنزرویٹر فاریسٹ زیارت عمر فاروق کاکڑ نے صنوبرکے کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی ۔صوبائی مشیر جنگلات عبید اللہ جان بابت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درخت زمین کا زیور ہیں ،درخت زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں ،درخت مال مویشوں کا مسکن ہے،درخت ماحول پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں ،درختوں کی حفاظت کرکے ہم ملک کو جنت نظیر بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات ہمارا قومی ورثہ اور انکی حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ،موجودہ حکومت زیارت کے صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروے کار لارہی ہے اور اس سلسلے میں بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں،درخت کاٹنا ایک قومی جرم ہے جنگلات کی کٹائی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اور کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف قانوں کے مطابق کاروائی کریں گے۔

سیکرٹری جنگلات نصیر خان کاشانی نے کہاکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار اپنی فرائض منصبی ایمانداری اور لگن سے ادا کریں اور ضلع زیارت کے قیمتی جنگلات کے تحفظ کے لیے دن رات ایک کرکے کام کریں تاکہ ہمارے قومی ورثے کا تحفظ ممکن ہوسکے۔انہوں نے ہدایت کی غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف رپورٹ پیش کریں ،غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :