وزیراعلیٰ سے فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات

صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوںخصوصاًلاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال ترقیاتی منصوبوں میں رفتار ،معیار اورشفافیت کے کلچر کوفروغ دیاگیا ہے‘شہبازشریف لاہوررنگ روڈ کا سدرن لوپ کامنصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گااور تعمیر سے آمدورفت کی سہولتوں میں مزید بہتر آئیگی :وزیراعلیٰ

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی،جس میںایف ڈبلیو او کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوںخصوصاًلاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں رفتار ،معیار اورشفافیت کے کلچر کوفروغ دیاگیا ہے اورپنجاب میں سماجی شعبے کیساتھ انفراسٹرکچر سیکٹرکی بہتری کیلئے اربوں روپے کے لاگت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہوررنگ روڈ کا سدرن لوپ کامنصوبہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گااور سدرن لوپ کی تعمیر سے آمدورفت کی سہولتوں میں مزید بہتر آئے گی اور اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور اور پنجاب میں معاشی و سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی پارٹنر شپ میں یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہو گا- 22.4 کلومیٹر طویل سدرن لوپ کی تعمیر کے دوران 6 انٹرچینج ، 18 پل اور 19 سب ویز بھی بنائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ رنگ روڈ کے جنوبی حصے کی تعمیر کا منصوبہ شفافیت اور کوالٹی کے لحاظ سے بین الاقوامی معیار کا ہوگااورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پنجاب حکومت اور ایف ڈبلیو او کا یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :