چین کے پانچ کمپنیوں کے نمائندوں کا سن کی چنگ کی قیادت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین کے پانچ مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے سن کی چنگ کی قیادت میں وفد کی صورت میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاویدا قبال سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اس دوران جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں ترقیاتی منصوبوں اورمستقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ڈاکٹر کلیم اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اداروں کے درمیان بہتر تعلقات سمیت تعاون و اشتراک عمل کے حوالے سے مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یقین دہانی کرائی گئی۔ وفد کے دورے کا مرکز جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبہ جات کو جدید تقاضوں سے ہم آئنگ کرنا مقصود ہے۔

(جاری ہے)

اس حواسے سے وفد کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا ۔ اس دوران وفد نے اپنی کمپنیوں کی طرف سے جامعہ کے سیکورٹی کو فل پروف اور جدید حالات کی فراہمی اور جامعہ کے ملٹی پرپز ہال اور دیگر شعبہ جات میںسولر پینل لگانے کے لئے جدید مشینوں کے فراہم کو یقینی بنائی جائے گی اور وفد نے مستقبل میں اپنی کمپنیوں اور یونیورسٹی آف بلوچستان کو منسلک کرنے اور بلوچستان کے نوجوانوں پر مشتمل ہومن ریسورس کو تیار کرنے میں اپنی خوائش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز کمپنیوں کا جامعہ بلوچستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک عمل انتہائی خوش آئند اقدام ہے جس کے باعث جامعہ کے سیکورٹی سمیت دیگر شعبہ جات کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا جائے گا اور مستقبل میں جامعہ چائنیز کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر مختلف شعبوںمیں باہمی سمجھوتے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے چائنیز کمپنیوں کے نمائندوں کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :