چین کی مرکزی عدالت نے سابق نائب اسپورٹس وزیر کو کرپشن پر 10 برس جیل کی سزا سنادی

پیر 26 دسمبر 2016 21:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین کی مرکزی عدالت نے سابق نائب وزیر کھیل کو کرپشن پر 10 برس قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڑیاؤ تیان رشوت کے الزامات عائد ہونے سے قبل ساڑھے 10 برس تک چین کی اولمپک کمیٹی کا بھی حصہ رہے ہیں، ان کے پاس جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کھیل کا عہدہ تھا جو نائب وزیر کے مساوی شمار ہوتا ہے، کرپشن الزامات پر ان کیخلاف گذشتہ برس سے تحقیقات جاری تھیں، عدالت نے فیصلے میں کہاکہ ان پر 1997 سے 2014 کے دوران 1.15 ملین ڈالر رشوت لینے کا جرم ثابت ہوگیا ہے، عدالت نے ویب سائٹ پر مختصر فیصلے میں انھیں سزا سنا دی، انھوں نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :