چور آج کا ہو یا کل کا سب کا احتساب ہونا چاہئے ،موجودہ حکومت پانامہ کی دلدل میں پھنس چکی ،نکلنے کیلئے ہاتھ پائوں مار رہی ہے ، دن گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے خاتمہ کے دن بھی قریب آرہے ہیں ، حکومت جب تک لوٹی دولت واپس اور قوم سے معافی نہیں مانگتی اس کی جان بخشی نہیں ہوسکتی ،لوگوں کی امانتوں کا تحفظ حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ،وفاقی حکومت سی پیک کو شکوک و شبہات کے اندھیروں سے نکالے ، چھوٹے صوبوں کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کیلئے ترقی و خوشحالی کے اس منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنائے ،گوادر کے مچھیروں او ر مقامی آبادی کے حقوق کو غصب نہیں کرنے دیا جائیگا
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی بلوچستان کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
پیر 26 دسمبر 2016 21:00
(جاری ہے)
گوادر کے مچھیروں او ر مقامی آبادی کے حقوق کو غصب نہیں کرنے دیا جائیگا۔ وہ پیر کو جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بشیر ا حمد ماندزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔
وفد میں ہدایت الرحمن بھی شریک تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں مگر اس بنیاد پر مقامی آبادی کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کرکے وہاں باہر سے لا کر لوگوں کو بسانا اورظالمانہ اقدامات سے لوگوں کو وفاق پاکستان سے متنفر کرنا کسی صورت قبول نہیں ۔گوادر کے مچھیروں سے ان کا روز گار چھینا جارہا ہے ،بجائے اس کے کہ حکومت ان کیلئے آسانیاں پیدا کرے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا گیا ہے اور مقامی آبادی میں حکومتی اقدامات سے شدید تشویش اوربے چینی کا شکار ہے ۔ایک طرف سی پیک کو ترقی و خوشحالی کا ذریعہ اور گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف محرومیوں کا یہ حال ہے کہ بلوچستان کے سکولوں میں کوئی ٹیچر اور ہسپتالوں میں ڈاکٹر نہیں ،سرکاری ہسپتالوں سے مریضوں کو دوائی ملتی ہے نہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کا کوئی انتظام ہے ۔دنیا آگے بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے ہاں غربت میں اضافہ ہورہا ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکمران خود سونے کے چمچ سے کھاتے ہیں اور دوسروں کو جھوٹی تسلیوں پر ٹرخاتے ہوئے صبر کی تلقین کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو دیوار سے لگانے کی بجائے سینے سے لگانے کی ضرورت ہے ۔وسائل سے مالا مال صوبے میں حکمرانوں کی نااہلی اور بے توجہی سے غربت ناچ رہی ہے جس سے دشمن کو فائدہ اٹھانے اور اپنے مکروہ عزائم پورے کرنے کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کی تحریک چلائے گی اور ہر جگہ اس ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔ باہر سے لا کرلوگوں کوگوادر میں بسانا اور مقامی آبادی کو بے دخل کرنا ظلم ہے ۔ڈیم نہ بننے اور کنویں خشک ہونے سے لوگ پانی کے قطرے قطرے کو ترس رہے ہیں اور نقل مکانی پر مجبور ہیں مگر حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے وقت نہیں ملتا کہ وہ پاکستان کے ان غریبوں کی آواز سنیں۔وزیر اعظم گوادر کے دور ے میں بھی کوئی انقلابی پروگرام نہیں دے سکے ۔جماعت اسلامی بلوچ عوام کے ساتھ ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سینیٹ و قومی اسمبلی سمیت اقتدار کے ایوانوں اور ملک کے چوکوں اور چوراہوں میں آواز اٹھاتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.