بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہاہے کہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال بہتر بنانے کیلئے افسران وعملہ اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرے کی بروقت منتقلی اور کچرہ کنڈیوں کی دن میں دو مرتبہ صفائی ،چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے بلدیہ غربی میں موجود سڑکوں وگلیوں کے اطراف موجود بلدیاتی مسائل کے خاتمہ کیلئے جامعہ منصوبہ بندی اور عوامی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے صفائی ستھرائی کے کام دن رات جاری رکھنے کیلئے عملہ کو شفٹوں میں تقسیم کیا جائے خصوصا ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت کا کام بروقت کریں کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں اجلاس میں موجود افسران نے شعبہ جاتی رپورٹ بھی پیش کی۔