تحریک پاکستان میں قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتیں لائق تحسین ہے،محمدسلیم خاں قادری ترابی

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

�راچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات وشخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزر، مرکزی انجمن سیرت النبیؐ گلبہار کے چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی نے جمعیت علماء پاکستان کراچی کے نائب صدر محمدشکیل قاسمی کی رہائش گاہ پر قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے یوم پیدائش پرمنعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے بانی ء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی تحریک پاکستان میں قائدانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قائداعظم محمدعلی جناحؒ ہی تھے جنہیں حصول پاکستان کی جدوجہد میں لاتعداد ذاتی حملوں اور الزام تراشیوں کا سامناکرناپڑامگر انہوں نے تمام الزامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمانوں کی آزادمملکت کے حصول کی جدوجہد کو جاری رکھااور ایسے مرحلے پر صرف اور صرف علماء اہلسنّت حنفی بریلوی نے برصغیر کے گلی کوچوں میں قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی قیادت کو تعاون کا یقین دلانے کے لئے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو تحریک پاکستان کا حصہ بنایااور تاریخ گواہ ہے کہ برصغیر پاک وہند کی ہر اہلسنّت نفی بریلوی مسجد، خانقاہ، مدارس اور آستانوں سے لشکرکے لشکر سڑکوں پر نکلے ، قائداعظم محمدعلی جناح کی آواز پر لبیک کہااورہر قسم کی قربانیاں دے کر مملکت خدادادپاکستان حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان اسلامک فورم کے رہنماناصر حسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام کے عبدالوحید یونس، یاسین شکوری ویلفیئرکے حاجی مرزامحمدمبین بیگ، انجمن عاشقان مدینہ کے محمدرفیق قادری، اصغرقریشی، عبدالغفارقادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ جب قائداعظم محمدعلی جناح نے تعمیر پاکستان کے لئے مددمانگی تو قائدین ،اکابرین ،علماء ،مشائخ عظام اور عوام اہلسنّت نے پاکستان کی تعمیروترقی میں ایساکرداراداکیاجسے تاریخ میں سنہری لفظوں سے یادکیاجاتاہے، ،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے ساتھ اس محبت عقیدت اور تعاون کے رشتے کو دنیاکی کوئی طاقت نہ توڑ سکی، حالانکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پر طرح طرح سے ظلم کے پہاڑ توڑے گئے،اکابرین اہلسنّت حنفی بریلوی کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے گئے، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق غصب کرنے کاکوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیاگیا،پاکستان بنانے کا انتقام صرف اور صرف عوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے لیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم کسی پر الزام تراشی نہیں کرتے مگر ساری دنیاجانتی ہے کہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے اکابرین کو منتخب ایوانوں میں داخلے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، پاکستان کی سلامتی ،بقاء ،ترقی اور خوشحالی کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے والے اہلسنّت حنفی بریلوی اکابرین کو پاکستان کے مستقبل کے لئے فیصلہ کرنے والوں کی صف میں شامل کرنے سے گریز کیاگیا،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پر سرکاری اداروں میں ملازمتوں کے دروازے بند کردیئے گئے ،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو شناختی کارڈ، پی آرسی، ڈومیسائل اور پاسپورٹ بنوانے میں لاتعدادرکاوٹیں کھری کردی گئیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کو میلادشریف کی محافل سجانے کے لئے سرکاری اجازت نامے حاصل کرنے کا پابندکردیاگیااور این اوسی جاری کرنے میں بے شمار پریشانیوں میں مبتلاکیاجاتاہے، اہلسنّت حنفی بریلوی قائدین ،اکابرین اور کارکنان کو غیر محفوظ کردیاگیا،اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد،مدارس، خانقاہوں اور آستانوں میں بھی طرح طرح کی پابندیاں عائد کردی گئیں،لائوڈاسپیکرایکٹ کے تحت ہزاروں علماء کرام کے خلاف مقدمات قائم کرکے ہراساں کیاجارہاہے،عوام اہلسنّت حنفی بریلوی ملک دشمن عناصرکی ہر ایک سازش کو سمجھتے ہیںاسی لئے صبروتحمل اور برداشت کو اپناہتھیاربنائے ہوئے ہیں۔

کون نہیں جانتاکہ 20لاکھ سے زیادہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پاکستان کے حصول کی خاطر شہید ہوئے اور لاکھوںلوگوں نے اپنے محل نماگھر وں کو چھوڑ کر جھونپڑیوں میں زندگی گزاری، لاکھوں اہلسنّت حنفی بریلوی آج بھی کرائے کے مکانوں میں رہنے پر مجبورہیں۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ عوام اہلسنّت حنفی بریلوی اپنے شہیدوں کے خون سے غداری نہیں کرسکتے، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی پاکستان کی دولت لوٹ کر باہر نہیںلے جاسکتے ،ہم پاکستان کی حفاظت کا عزم کئے ہوئے ہیں ہم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے جذبے، خلوص ،دیانت اور بہادری کا تحفظ مرتے دم تک کریں گے۔

محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ آنے والاوقت عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کاہے عوام اہلسنّت حنفی بریلوی قائداعظم محمدعلی جناح ؒکی تمام خواہشوں کا احترام کرتے ہیں، عوام اہلسنّت حنفی بریلوی ہی پاکستان کو ایک اسلامی ،فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے،پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر حق اور انصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں گے، ظلم وستم ڈھانے والے ،جبرمسلط کرنے والے اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کے حقوق غصب کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے،ہرطرف درودوسلام کی فضائیں ہوںگی اور عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کا راج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :