فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں مزید 20 پانی کے منصوبوں اور 4 مساجد کا افتتاح کر دیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے تھرپارکر میں مزید 20 واٹر پراجیکٹس اور 4 مساجد کا افتتاح کر دیا گیا، آبی منصوبے میں 17 کنویں اور 3 ہینڈ پمپس شامل ہیں۔ مکمل کیے گئے پراجیکٹس مٹھی، چھاچھرو، اسلام کوٹ، عمر کوٹ، اور ننگر پارکر میں واقع ہیں۔ نو تعمیر شدہ مساجد میں پنج وقتہ نماز کے ساتھ عوام الناس کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ایف آئی ایف کی طرف سے خود کفالت پروگرام کے تحت گیارہ بیوائوں میں بکریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرئوف کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف نے تھر کے علاقوں کو خاص اہمیت دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر فلاحی پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کے سلسلے میں سولر سسٹم کے تحت پانی کے نئے ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں۔

مختلف گائوں اور گوٹھوں میں سولر سسٹم کے تحت پانی کی ٹینکیاں اور جانوروں کو پانی پلانے کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں میڈیکل کیمپس کے ذریعے علاج بھی کیا جا رہا ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن تھر کے پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس وقت تھرپارکر میں جاری فلاحی منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، تاکہ تھری عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :