کراچی،پرانے حاجی کیمپ میں لکڑیوں کے گودام آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پرانے حاجی کیمپ میں لکڑیوں کے گودام آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،تفصیلات کے مطابق پیر کو پرانا حاجی کیمپ میں واقع لکڑی کے گودام میں اچانگ اگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید تین گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہونے لگے ،مذکورہ واقعے کی اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کے حکام کو دی گئی ،فائر بریگیڈ حکام کو اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا،فائر فائٹرز نے آگ پر تقریبا ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا ہے اور اب کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :