پانامہ معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے اس پر زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا،حسین نواز

عدالت عظمیٰ کو مطلوبہ دستاویزات مہیا کریں گے ،ایسی کوئی وجہ نہیں ہم پانامہ لیکس بارے عدالت کو مطمئن نہ کریں،میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ چونکہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے اس لیے پانامہ لیکس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے ان کے خاندان کے افراد عدالت عظمیٰ کو مطلوبہ دستاویزات مہیا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ہم پانامہ لیکس کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز قانون دان سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے والد کی وفات پر سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ سے اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک میں احتجاج کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن حکومت ان پارٹیوں کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو بخوبی جانتی ہے اور قوم اس سے آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک میں احتجاج کی نہیں اقدار کی سیاست کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں پارٹر آف ڈیموکریسی کے معیار کے مطابق سیاست کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں وزیراعظم کی قیادت میں ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ امید ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی جماعتیں ملک کواقتصادی نقصان نہیں ہونے دیں گی۔ یہی حالات کا تقاضا ہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :