اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیطرف سے آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کیلئے ہوٹل مالکان ،پٹرول پمپ مالکان اور دکانداروں کو حتمی نوٹس جاری،کل تک آلات نصب نہ کرنے والوں کے کاروبار سیل اور انکے خلاف تعزیرات پاکستان تحت کاروائی کی جائیگی

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیطرف سے آگ بجھانے والے آلات نصب کرنے کے لیے ہوٹل مالکان ،پٹرول پمپ مالکان اور دکانداروں کو حتمی نوٹس جاری،کل تک آلات نصب نہ کرنے والوں کے کاروبار سیل اور انکے خلاف تعزیرات پاکستان تحت کاروائی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پونیال اشکومن میں موجود تمام ہوٹلوں،پٹرول پمپوں ،لکڑی کے کارخانوں اور بھٹور کا دورہ کیا اور انھیں حتمی ورنگ جاری کردی کہ آج مورخہ 25دسمبر تک آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے پر تما م کاروباری مرکزی کو بند کردیا جائیگا اور اس سلسلے میں کل مورخہ 26دسمبر کے لیے آج خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جوکل سے بیک وقت پونیال اشکومن میں اپنے چھاپوں کو سلسلہ شروع کرینگے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف نا صرف کاروبار کی بندش عمل میںلائی جائیگی بلکہ ان کے خلاف تعزیری کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی واضح رہے کہ گاہکوچ بازار میں حالیہ گیس کی دکان میں آگ کے حادثے کے بعد انتظامیہ نے مذکورہ بالا تمام کاروبای مراکز میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب کو لازم قرار دیا تھا اور اس سلسلے میں انھیں 25دسمبر تک کا حتمی ڈیڈ لائن جاری کی گئی تھی ایسے تمام اشخاص ،جنہیں مقررہ تاریخ تک آگ بجھانے کے آلات کی تنصیب مکمل کریں اور آج کے چھاپے دوران 50فیصد سے زیادہ کاروباری مراکز ایسے نظر آئے جن پر ایسے آلات کی تنصیب عمل میں نہیں لائی گئی اور آج اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن اور ان کی خصوصی ٹیموں پورے سب ڈویژن میں دورے کرکے ان پر واضح کیا ہے کہ وہ کل تک ہر حال میں آلات کی تنصیب شروع کریں وگرنہ کل سے کل سے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا اور کے کاروبار غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا جائے گے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجرمانہ غفلت کو دھرانے کی کسی بھی شخص کو ازجات نہیں دے سکتے آج ہم نے عذر کے ختمے کے لیے شہر کے کاروباری مراکز کا ایک ایک کرکے دورہ کیا ہے اور تمام کاروباری حضرات پر یہ واضح کیا ہے کہ وہ آج شام تک آلات کی تنصیب کا عمل مکمل کریں وگرنہ کل سے ہونے والے تعزیری ایکشن کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :