پانچویں خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کواٹر فائنل رائونڈ(آج) سے شروع ہوگا

پیر 26 دسمبر 2016 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پانچویں خیبرپختونخوا میل و فی میلبیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کواٹر فائنل رائونڈآج سے شروع ہوگا،خواتین کیٹگری میں عارفہ ، عروج، گل رخ، بینا، کائنات اور اقصیٰ نے کواٹر فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ مردوں کے مقابلوں میں ذوہیب ، طاہر، خلیل ، شعیب ،مسعود اور حیات الله نے فری کواٹر فائنل رائونڈ میں کامیابی حاصل کرکے آگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی ۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حاجی امجد خان ، آرگنائزنگ سیکرٹری میاں صداقت شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور اسلامیہ لاء کالج پشاور کی تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورودود بیڈمنٹن ہال میں جاری بیڈمنٹن کے مقابلے تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئے جس میں خواتین کیٹگری میںصوابی کی عارفہ، ایبٹ آبادکی کائنات، پشاور کی عروج ، صوابی کی بینا، صوابی کی اقراء ، مردان کی عروج خان ، ایبٹ آباد کی گل رخ اور صوابی کی اقصیٰ نے اپنے میچز جیت کر کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مردوں کے انفرادی مقابلوں میں پشاور کے ذوہیب نے مردان کے حسین کو 21-11,21-9 اور21-16 سے شکست دی ، دوسرے میچ میں کوہاٹ کے طاہر نے پولیس کے طاہر خان کو21-17,21-15 اور21-19 سے ہرایا ، بنوں کے خلیل نے پشاور کے شہزاد کو 21-18,21-19 اور21-13 سے شکست دی ، بنوں کے شعیب ریاض نے بنوں کے شاکر کو 21-15,21-13 اور21-19 سے شکست دی ،جبکہ پولیس کے مسعود نے بنوں کے عزیر کو 21-14,21-16 اور21-17 سے ہراکر کواٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے رائونڈ میچز میں کوہاٹ کے طاہر نے پشاور کے ندیم کو تین صفر، بنوں کے شاکر نے سوات کے باسط کو دو ایک ، بنوں کے شعیب نے ڈی آئی خان کے حیان کو تین صفر، بنوں کے عزیر نے کاشف کو دو ایک ، پولیس کے مسعودنے ایبٹ آباد کے شاکر کو تین صفر، پولیس کے حیات الله پشاور کے عثمان شاہ کو تین صفر،پشاور کے حمزاہ نے سیف اللهکو دو ایک سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں کواٹر فائنل اور سیمی فائنل رائونڈ آج کھیلے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :