قومی ہاکی چیمپئن شپ، نیشنل بنک ،پورٹ قاسم اتھارٹی کامیاب، ریلویز اور نیوی کا میچ برابر رہا

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی ہاکی چیمپئن شپ میں سوموار کے روز ہونے والے پولز میچز میں نیشنل بنک نے پولیس کو ،پورٹ قاسم اتھارٹی نے پی ٹی وی کو اور ہرادیا جبکہ ریلویز اور نیوی کا میچ برابر رہا ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میںجاری قومی ہاکی چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں نیشنل بنک نے پولیس کی ٹیم کو 6-1گول سے شکست دیدی ۔

(جاری ہے)

این بی پی کی طرف سے ابوبکر نے تین ،ارسلان قادر ،مبشر اور بلال قادر نے ایک ایک گول کیا ۔دوسرے میچ میں پورٹ پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم نے پی ٹی وی کی ٹیم کو 3-2سے شکست دی ۔پورٹ قاسم کی ٹیم کی طرف سے علی عزیز نے تین گول کیئے جبکہ پی ٹی وی کی طرف سے افتخار اور عیسیٰ خان نے ایک ایک گول کیا ۔پاکستان نیوی اور ریلوے کے مابین کھیلاجانے والا میچ 2-2گول سے برابر رہا ۔نیوی کی طرف سے امجد خان اور اکبر علی نے ایک ایک جبکہ ریلویز کی طرف سے ظہیر اور حسین خان نے ایک ایک گول کیا ۔

متعلقہ عنوان :