Live Updates

عمران خان کیلئے بہترہوگاکہ وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کی بھاگ دوڑسنبھالے، سیاست بڑے دلوں، بردباراورتحمل والے افرادکاکام ہے یہ مشکل کام عمران خان کی بس کی بات نہیں، وزیراعظم کے کوہاٹ جلسے کے اعلانات پرمن وعن عمل ہوگا،انجینئرامیرمقام کا کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

پشاور۔26دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نام نہاد تبدیلی قافلے کے کاروان میرآزمایاشدہ چہرے ہیں جنکاخان صاحب نے میک اپ کرکے ایک بارپھرآزمایا مگرکارکردگی ماضی کی طرح عشرعشیرہی رہی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کیلئے بہترہوگاکہ وہ سیاست کی بجائے کرکٹ کابھاگ دوڑسنبھالے کیونکہ وہ جاگتے ہوئے اورخواب میںکرکٹ ٹیمیںتشکیل دیتے ہیں،کسی کوکپتان توکسی کونائب کپتان کے عہدوںسے نوازتاہے،انہیںعلم ہوگیاہے کہ سیاست اورعوامی خدمت انکی بس کی بات نہیںہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے کوہاٹ میںڈھل بہزادی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ سیاست بڑے دلوں، بردباراورتحمل والے افرادکاکام ہے یہ مشکل کام عمران خان کی بس کی بات نہیں، وزیراعظم کے کوہاٹ جلسے کے اعلانات پرمن وعن عمل ہوگاکوئی مائی کالعل گیس کے منصوبے بندنہیںکرسکتا،کچھ دینے کی بجائے پہلے جاری عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے روکناتحریک انصاف کے منشورکاحصہ ہے،وزیراعظم کے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے معدودے چند افراد نے جوکچھ کیاوہ پشتون روایات کی نفی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میںکوہاٹ کے غیورعوام پاکستان تحریک انصاف سے بیلٹ کے ذریعے بھرپوربدلہ لیںگے۔اس موقع پرسابق وفاقی وزیروسینیٹرعباس خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی امجدآفریدی ،رحمت سلام خٹک اور ناصر خان موسیٰ زئی نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات