صوبائی حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلدیاتی اداروں اورمقامی حکومتوں کوزیادہ بااختیار بنایا ہے، صوبائی حکومت نے اقتدار سنبھالاتو ٹی ایم ایز کی آمدن 1 بلین تھی مگر حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت آج ٹی ایم اے کی آمدن 3 بلین تک پہنچ گئی ہے جو4 بلین تک پہنچ جائیگی

خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ کی وفد سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلدیاتی اداروں اورمقامی حکومتوں کوزیادہ بااختیار بنایا ہے تاکہ بنیادی سطح پر عوام کودرپیش مسائل کو حل کرکے ان کامعیار زندگی بلند ہوسکے۔ انہوںنے مزید کہا کہ جب صوبائی حکومت نے اقتدار سنھبالا تو ٹی ایم ایز کی آمدن 1 بلین تھی مگر حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت آج ٹی ایم اے کی آمدن 3 بلین تک پہنچ گئی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں یہ آمدن 4 بلین تک پہنچ جائے گی۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے پشاور میں ورلڈ بنک کے سینئر اربن سپیشلسٹ شہناز اختر سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عامر لطیف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے ورلڈ بنک کے نمائندے کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں اربنائزیشن کاعمل تیزی سے جاری ہے جو حکومت کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں اورمذکورہ مسئلہ سے نمٹنے کے لئے حکومت لوگوں کو روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

عنایت اللہ نے کہا کہ بلدیاتی ادارے فعال طورپر کام کررہے ہیں اور نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل ان کی منشاء اورضروریات کی بنیاد پر حل ہورہے ہیں۔ انہوںنے ورلڈ بنک کے نمائندے کو صوبے کے بڑے شہروں میںپارکس کی تعمیر ،سولرا ئزیشن، صفائی ،نکاسی آب اور تزئین وآرائش کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگا ہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اوروسائل میںاضافے کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کاعزم کئے ہوئے ہے اور اس ضمن میں ہائیڈل پاور کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے درپیش مسائل میں خاطر خواہ کمی آئیگی اور صوبے میں ترقی وخوشحالی کے نئے امکانات روشن ہوںگے۔

قبل ازیں شہناز اختر نے ورلڈ بنک کی طرف سے صوبے کے بڑے شہروں میں روزگار کے مواقع کی فراہمی اورعوامی مفاد کے مختلف منصوبوں میںتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ حکومت سرمایہ کاری کے ضمن میں کاٹیج انڈسٹری کی کامیابی کے لئے سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے تاکہ صنعت کاروں کی مارکیٹ تک رسائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :