اسنارکل خریداری معاملہ حکومت سندھ اور کے ایم سی کے پیراوازکمنٹس جمع نہ کروانے پر عدالت کی برہمی

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ کی جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں اسنارکل کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے خلاف دائر آئینی درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر اور جسٹس ہمایو ں محمد خان پر مشتمل ڈویثرن بینچ میں ہوئی ۔عدالت نے کے ایم سی ،حکومت سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سیکریٹری فنانس ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے پٹیشن کا پیراواز جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے کی جواب داخل کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 2جنوری تک ملتوی کردی ۔

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون وانٹی کرپشن ،بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے سینیٹیشن کا پیرا15پر جرح کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اسنارکل کے معاہدے کی کاپی جمع کرواتے ہوئے کہا کہ ابھی اسنارکل کی مالیت طے ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس پر درخواست گزار سیدذوالفقارشاہ اور انکے وکیل شعاع النبی ایڈوکیٹ نے پٹیشن میں درج ٹینڈر نوٹس اور مالیت پر مبنی معاہدے پر عدالت کی توجہ دلوائی ۔

جس پر عدالت نے مشیر قانون کے حکومت پنجاب کے معاہدے کی کاپی انہیں واپس کرتے ہوئے پٹیشن پر پیراواز کمنٹس جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ۔سماعت کے موقع پر سجن یونین کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،شعاع النبی ایڈوکیٹ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ،سیکشن آفیسر لیگل فنانس کے ایم سی کے وکیل اقبال خرم ایڈوکیٹ موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :