روز اول سے جاری چور مچائے شور والا سلسلہ آج بھی جاری ہے ملک میں آف شور کمپنی کے بانی پانامہ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں، سینیٹر شاہی سید

اپوزیشن کے اتحاد کو تار تار کرنیوالے ہی وفاقی حکومت کے مددگار ہیں،جلسے میں کھڑے ہوکر قومی اکابرین پر فرمائشی تنقید کرنے والے غیر سنجیدہ سیاست دان ہیں، صدر اے این پی سندھ

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی پوری دنیا میں پختون آبادی کا سب سے بڑا شہر ہے یہ ہمارے لیے ماں کا درجہ رکھتا ہے ہم غیرت مند،خوبصورت اور محنت کش ہیںقدر کی نگاہ سے دیکھا جائے شہر میں امن کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے وجود کو کھلے دل سے تسلیم کرنا ہوگاکراچی میں ہمیں مذید اپنے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتاایک منظم سازش کے تحت ہمیں شہر میں نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںمضبوط ادارے ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لی مارکیٹ لیاری میں ضلع جنوبی کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ پہلے تو شہر میں صرف پختون آبادیاں پتھروں کے زمانے کا منظر پیش کرتی تھیں اب تو پورا شہر ہی کھنڈرات بن چکا ہے دو پارٹیوں کے اختیارات کی جنگ نے شہر کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے چاہے دیہی سندھ ہو یا شہری سندھ ہر طرف مسائل کو دور دورہ ہے انہوں نے مذید کہا کہ کامیاب ورکر کنونشن پر ضلع غربی کی پوری تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںآج کا عظیم الشان اجتماع مخالفین کی نیندیں اڑانے کے لیے کافی ہے عوامی نیشنل پارٹی نے شہر میں ایک نئی سیاسی کروٹ لی ہے اب ہمیں عملی سیاست سے کوئی نہیں روک سکتا ناقابل تصور مشکلات کا سامنا کیا ہے شہر کے گلی کوچوں کو اے این پی کارکنان سے سرخ اور ان کی املاک کو بارود کا ڈھیر بنادیا گیا تھاہم تو اپنے شہیدوں کو بھر پور انداز سے یاد کرتے ہیں مگر ہمارے قاتلوں کا کوئی نام لیوا تک باقی نہیں ہے مرنے کے بعد کوئی ان کا وارث بننے کو تیار نہیں ہم نے مظلوم بننا قبول کیا مگر ظلم سے اجتناب کیا آج باچا خان بابا کے عدم تشدد اور انسان دوستی کے فلسفے پر عمل کرنے کی بدولت ہم سرخرو ہیںشہر میں مذہب اور قومیت کے نام پر خون بہانے والے آج گمناہ ہوچکے ہیںانہوں نے مذید کہا کہ روز اول سے جاری چور مچائے شور والا سلسلہ آج بھی جاری ہے آف شور کمپنی کے بانی آج پانامہ کے نام پر قوم کو بے وقوف بنارہے ہیںپانامہ کی لسٹ میں شامل ممبران کی جھرمٹ میں کھڑے ہوکر کس منہ سے دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا ئے جارہے ہیںاپوزیشن کے اتحاد کو تار تار کرنے والے ہی وفاقی حکومت کے مددگار ہیںجلسے میں کھڑے ہوکر قومی اکابرین پر فرمائشی تنقید کرنے والے غیر سنجیدہ سیاست دان ہیںانہو ں نے مذید کہا کہ سی پیک ملک کی کوشحالی کا منصوبہ ہے اس منصوبے پر تمام پاکستانیوں کا حق ہے پاک چائنا اکونامک کاریڈور کو کسی ایک صوبے تک محدودنا کیا جائے ،فاٹا کے صوبہ پختون خوا میںضم کرنے میں تاخیری حربے کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،سیکریٹری اطلاعات حمید اللہ خٹک ،ضلعی صدر عبدالقیوم سالارزئی اور جنرل سیکریٹری جاوید خان اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنماء شیر آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔