سندھ اور صوبے کی ترقی کیلئے بھیک مانگنے اور ادھار لینے کیلئے بھی تیار ہوں مگر سندھ میں کام ہوتاہوا دیکھنا چاہتا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھ

تختیاں لگانا میری عادت نہیں ،جو کام نہیں کریگا اس کی سندھ حکومت میں ضرورت نہیں ،وہ کوئی اور راستہ دیکھیں ، کچرا گاڑیاں نساسک کے حوالے کرنے کی تقریب

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور صوبے کی ترقی کے لیے بھیک مانگنیاور ادھار لینے کے لیے بھی تیار ہوں مگر سندھ میں کام ہوتاہوا دیکھنا چاہتا ہوں تختیاں لگانا میری عادت نہیں ہے جو کام نہیں کرے گا اس کی سندھ حکومت میں ضرورت نہیں ہے وہ کوئی اور راستہ دیکھیں میری شرط ہے ایمانداری سے کام کرنا خود بھی کررہاہوں اور دوسروں کو بھی کرتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوںان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک اسکول سکھر میں کچہراگاڑیاں نساسک کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ نساسک کو چھ ماہ کے اندر اپنی کارکردگی بہترکرنے کی ہدایت کی اگر اس نے چھ ماہ اپنی کارکردگی کو بہتر نہ کیا تو اس کے خلاف کا روائی ہوگی عوام نے جس اعتماد پر ہمیں ووٹ دیا ہے اس پرپورا اتریں گے اور عوام کا اعتماد جیت کر 2018 کے الیکشن میں ان کے پاس جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا ہر شہر اور ہر گائوں میرا ہے اور وہ مجھے اسی طرح عزیز ہے جس طرح میرا شہر اور میرا گائوں مجھے عزیز ہے کسی شہر میں کوئی فرق نہیں رکھا اس لیے جہاں پبھی ترقیاتی منصوبے شروع کرائے ہیں بلا تفریق کرائے ہیں جس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین یا تو کام کریں یا پھر کوئی اور روزگار تلاش کریں ان کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں میری قیادت نے مجھے عوام کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے اور وہ میں کرکے رہوں گا چاہے کچھ بھی ہوجا ئے ان کا کہنا تھا کہ سکھر کو یونیورسٹی کی اشد ضرورت ہے اس کے لیے فنڈز جمع کرنے کے بعد یہاں پر تختی لگا ئوں گا سکھر کے قریشی روڈ کی از سر نو تعمیر کی جا ئے گی روہڑی اسٹیشن روڈ کو بھی بہتر بنایا جا ئے گا میں خود خزانے کا وزیر بھی رہاہوں اس لیے مجھے فنڈز کے نہ ہونے کا بھی ادارک ہے کہ اس کی وجہ سے کام رل جا تے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا ایک موقع پر شرکاء کی نعرے بازی پر وزیر اعلیٰ سندھ یہ بھی کہہ دیا کہ اتنے نعرے تو میرے علاقے والے میرے لیے نہیں لگاتے جتنے یہاں لگا ئے جا رہے ہیں یہاں کے منتخب نمائندوں نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے ان کو حل کیا جا ئے گا تقریب سیصوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ ، میر ہزار خان بجارانی اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے بھی خطاب کیا وزیر اعلیٰ نے قبل ازیں کچرا گاڑیوں کی چابیاں نساسک کے حوالے کیں ۔

متعلقہ عنوان :