بلوچستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کاکردار لائق ستائش ہے ،ترجمان حکومت بلوچستان

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری کاکردار لائق ستائش ہے ،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے اور امن وامان کے قیام کے لیے مسلم اور مسیحی کمیونٹی کااتحاد وقت کی ضرورت ہے اقلیتوں کو آئین پاکستان میں برابر کے حقوق حاصل ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر مذہب کے لوگوں نے بے شمار قربانیاں دی ہے جبکہ بلوچستان میں تمام مکاتب فکر اور مذہب کے رہنمائوں نے امن کے قیام کے لیے ہمیشہ مثبت وتعمیر کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اور نظریات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے مستقبل کو محفوظ اور روشن بناسکتے ہیں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کے فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی ترقی وخوشحالی بالخصوص صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات اور وطن سے انکی محبت وابستگی شک وشبہ سے بالاتر ہیں ،اسلام ،اخوت ،بھائی چارے ،یکجہتی اور برداشت کا درس دیتا ہے ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :