پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

پیر 26 دسمبر 2016 20:40

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ایک مسیحی نوجوان ہلاک ہوگیا ، تفصیل کے مطا بق شکیل عرف ٹونی مسیح محلہ مبارک آباد کے قریب ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ فیصل آباد سے کراچی کی طرف جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر بری طرح کچلا گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :