پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں نئی ملازمتوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد

پیر 26 دسمبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں نئی ملازمتوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے تحت ٹی ایم ایز ، ٹائون کمیٹیوں کا خاتمہ ہوگیا جس کے تحت پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں نئی ملازمتوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی جبکہ اس حوالے سے مراسلہ بھی تمام ٹائونزاور تحصیلوں کے میونسپل آفیسر ز کو بھجوادیا گیا ۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ادارے میں کنٹریکٹ ،ورک چارجز اورڈیلی ویجز ملازمین نہیں رکھے جائیں گے اور جو ٹائونز ختم ہوگئے ہیں بس ان میں پہلے سے کام کرنے والے والے ملازمین کو ایڈ جسٹ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :