سی سی پی او لاہور کی کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتطامات کرنے پر پولیس ملازمان کو شاباش

پیر 26 دسمبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد امین وینس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر لاہور پولیس کے جوانوں کو شاباش دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین نے جس تندہی اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی اور مسیحی بھائیوں کو پر امن ماحول کی فراہمی کے لئے پولیس کے چھ ہزار سے زائد افسران اور جوانوں نے ڈیوٹی دی۔

متعلقہ عنوان :