معاشی ترقی ،استحکام کیلئے سی پیک منصوبہ انتہائی ضروری تھا، بروقت تکمیل ہرقیمت پرکی جائیگی ، آرمی چیف

سی پیک منصوبے نے خطے کی صورتحال تبدیل کردی ہے،ملک میں امن و استحکام واپس لانے میں پاک فوج ،عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، آپریشن کے ثمرات کو برقرار رکھنے کا چیلنج ہر قیمت پر پورا کرینگے،جنرل قمرجاوید باجوہ کاکوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے افسران سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے سی پیک منصوبہ انتہائی ضروری تھا، بروقت تکمیل ہرقیمت پرکی جائیگی ، منصوبے نے خطے کی صورتحال تبدیل کردی ہے،ملک میں امن و استحکام واپس لانے میں پاک فوج ،عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، آپریشن کے ثمرات کو برقرار رکھنے کا چیلنج ہر قیمت پر پورا کرینگے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ میں سدرن کمانڈ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام واپس لانے میں پاک فوج اور عوام نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے ملکی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اب اس آپریشن کے ثمرات کو برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے اور ہم ان چیلنجزکو ہرقیمت پربرقراررکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور ہر میدان میں عوام کی توقعات پر پوری اتری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی سیاسی،جغرافیائی اورمعاشی صورتحال بدل رہی ہے اور اس تبدیل ہوتی عالمی صورتحال کے باعث ہمارے خطے پر دنیا بھرکی نظر ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے سی پیک منصوبہ انتہائی ضروری تھا، اس کی بروقت تکمیل ہرقیمت پرکی جائیگی کیونکہ اس نے خطے کی صورتحال تبدیل کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :