پاکستان ریلوے کو ٹکٹنگ اور کنسلٹنسی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ پریکس سیلز ٹیکس کی مد میں پی آراے کا 11کروڑ 45 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا

پیر 26 دسمبر 2016 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے کو ٹکٹنگ اور کنسلٹنسی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ پریکس سیلز ٹیکس کی مد میں پی آراے کا گیارہ کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق پی آراے حکام کے مطابق پریکس نے سال دوہزار چودہ اورپندرہ کے دوران پاکستان ریلویز کو مجموعی طورپراکہتر کروڑ انسٹھ لاکھ روپے کی سروسز دی ہیں۔

(جاری ہے)

پریکس سروسز کے عوض پاکستان ریلوے سے چارفیصد کے حساب سے کمیشن وصول کرتاہے۔پریکس کو پاکستان ریلوے سے ملنے والے کمیشن پرسولہ فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتاہے چیئرمین پی آراے ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی اور ممبر آپریشنزجاوید احمد کی ہدایت پر پریکس کو سیلزٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس بھجوا دیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پی آراے ضیا الرحمن نے پریکس کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں پریکس کے دفاتر سربمہر کردیئے جائیں گیجبکہ ضیا الرحمن نے اس سے قبل بھی سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پریکس کے دفاتر کو تالے لگا دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :