کچھ لوگ سیاست میں صرف دولت کمانے آتے ہیں ،کچھ لوگ عوام سے کئے گئے وعدوں پر جان نچھاور کرتے ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کابینظیربھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سیاست میں صرف دولت کمانے آتے ہیں کچھ لوگ عوام سے کئے گئے وعدوں پر جان نچھاور کرتے ہیں،بی بی اوربھٹو نے موت کو شکست دی اور جیت گئے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کویہاں پی پی پی لیڈیز ونگ کے زیر اہتمام بینظیربھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ سیاست میں دولت کمانے آتے ہیں جبکہ کچھ لوگ عوام سے کیے گئے وعدوں پر جان نچھاور کرتے ہیں،بی بی اور بھٹو نے موت کو شکست دی ور جیت گئے۔…(خ م)