ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سروس بحال کردی گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 20:28

ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سروس بحال کردی گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) ملک بھر میں پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سروس بحال کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کئی گھںٹے کے تعطل کے بعد ملک بھر میں پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سروس بحالکر دیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان پی ٹی سی ایل کے جی ایم عمران جنجوعہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کی لینڈ لائن سروس پیر کی دوپہر کو فنی خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہو گئی تھی۔ فنی خرابی کے باعث ملک کے بیشتر حصے میں پی ٹی سی ایل کی سروسز معطل ہو گئی تھیں۔