ٹوبہ، پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ایک مسیحی نوجوان ہلاک

پیر 26 دسمبر 2016 20:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) تیز رفتار مسافر ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر ایک مسیحی نوجوان ہلاک ہوگیا ،شکیل عرف ٹونی مسیح محلہ مبارک آباد کے قریب ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ فیصل آباد سے کراچی کی طرف جانے والی تیز رفتار مسافر ٹرین پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر بری طرح کچلا گیا ،اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔