پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ،۔ کاروباری براداری اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،سینیٹر سلیم مانڈوی والا

پیر 26 دسمبر 2016 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وضاحت کی ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے متعلق کوئی سفارش نہیں کی نہ ہی وزارت خزانہ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کاروباری براداری اور عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے سینیٹ نے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے سے متعلق قرار داد منظور کی ہے تاہم اس معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ نے کوئی سفارش نہیں کی۔ اس معاملے پر وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کی رائے لی جائے گیاور متفقہ طور پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے پر تاجر براداری کوخدشات ہیں، یہ نوٹ ختم کرنے سے ملکی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جس کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے واضح کیا کہ فی الوقت پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، کاروباری برادری اور عوام پریشان مت ہوں۔شہزاد