کراچی، ملک رؤف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی ملیر جیم خانہ کے نام ، پنجاب سی سی کو شکست
پیر 26 دسمبر 2016 20:10
(جاری ہے)
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کے سی سی اے زون 4کے سرپرست ایس ایم عادل ،مسرت رضا، صدر امتیاز احمد، سیکریٹری شمیم انور صدیقی، خازن عتیق صدیقی و دیگر عہدیداران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ زون4نے 2016میں پی سی بی کی ہدایت کے مطابق کم از کم 2آفیشل ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔
مہمان خصوصی نے صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر سے بھی اظہا ر تشکر کیا کہ انہوں نے پنجاب اسپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل میں کرکٹ گراؤنڈ کی حیثیت کو برقرار رکھنے اوراسے تمام تر سہولتوں سے آراستہ کرنے کا اعلان کرکے کرکٹ لورز اور اہلیان شاہ فیصل کالونی کے دل جیت لیے۔ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر سیکریٹری کے سی سی اے شفیق کاظمی، جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، اسسٹنٹ سیکریٹری توصیف احمد، سرپرست زون 4ایس ایم عادل، مسرت رضا، امتیاز احمد، سیکریٹری شمیم انور صدیقی، خازن عتیق صدیقی و دیگر کرکٹ کلبوں کے آفیشلز اور شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ ملیر پر ملک رؤف میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملیر جیم خانہ نے پنجاب سی سی کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب سی سی نے 8وکٹوں پر 125رنز اسکور کئے۔ شاہزیب احمد نے 22، جہانزیب نے 18اوراسد الرحمن نے 16رنز بنائے۔ خرم منظور نے 67رنز کے عوض 4کھلاڑی میدان بدر کئے۔ اعظم حسین کو 38رنز پر 3جبکہ ایک وکٹ یاسر حسین کے نام رہی۔ملیر جیم خانہ نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف باآسانی 2وکٹوں پر حاصل کرلیا جب 126رنز اسکور بورڈ پر آویزاں کئے گئے۔خرم منظور نے 31گیندوں پر 51رنز اور خالد لطیف نے 25گیندوں پر 40رنز کی زور اننگز کھیلیں۔ یاسر مشتاق نے 19رنز اورارسلان فرزند نے 12رنز کا حصہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں ڈالا۔شاہ زیب احمد اور بابر خواجہ نے ملیر جیم خانہ کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ایمپائرز متین شیخ اور جاوید جعفری جبکہ آفیشل اسکورر صغیر احمد تھے۔قبل ازیں کے سی سی اے زون4’اے‘ ڈویثرن لیگ کے فائنل میں ملیر جیم خانہ نے مادل کالونی جیم خانہ کو پاک اسٹار گراؤنڈ پر 17رنز سے شکست دی۔ اعظم حسین نے 48رنز کے عوض 9وکٹیں ملیر جیم خانہ کیلئے حاصل کیں۔ ارسلان فرزند نے 77اور خالد لطیف نے 71رنز بنا کر اپنی ٹیم کو آسان فتح سے ہمکنار کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.