پشاور پولیس کی کامیاب کارروائی ،تین رہزنوں کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحے کی نوک پر نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینتے تھے،ایس پی صدر

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پشاور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین رہزنوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس پی صدر سرکل شوکت خان کہتے ہیں کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحے کی نوک پر نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر سرکل شوکت خان نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ روز قبل زیارت گل نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ راستے میں اس سے نامعلوم نقاب پوشوں نے اسلحے کی نوک پر موٹر سائیکل ، موبائل اور نقدی چھین لی اس واقع کا افسران بالا نے نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی جنہوں نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی۔

شوکت خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے مختلف مقامات پر شہریوں کو لوٹتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ ملزمان نے چھینی گئی موٹر سائیکلیں دہشتگردوں کو بیچنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :