معاشرے میں تبدیلی ناچ گانوں اور گالی گلوچ سے نہیں آتی،مولانافضل الرحمان

قوم یہود ی اور مغربی ایجنڈے پر کام کرنیوالوں کے دھوکے میں نہیں آئیگی،تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا اورملک بھرمیں ناکام ہوچکی ہے،الزامات لگانے والا پہلے اپنی گریبان جھانکیں،مسلم دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے،سربراہ جے یو آئی کا نوشہرہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان میںروز بروزسیاست اتنی غیر سنجیدہ ہوتی جارہی ہے کہ مطالبات کو منوانے کیلئے ناچ گانوں اور گالی گلوچ کا سہارا لئے جانے لگا ہے لیکن سیاسی نابالغوں کو یہ اندازہ نہیں کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی ناچ گانوں اور گالی گلوچ سے نہیں آتی بلکہ تبدیلی کیلئے ایک خاص فکر اور نظریے اور پختہ عقیدے کی ضرورت ہوتی ہے تحریک انصاف اپنی کارکردگی کی وجہ سے ملک بھر اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں مکمل طورپر فیل ہوگئی ہے لیکن جاتے جاتے اپنے اتحادی جماعت اسلامی کو بھی لے ۔

ڈوبی نوشہرہ تو دور کنار جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق آبائی حلقہ انتخاب دیر میں بھی شکست سے دوچار ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت افغانستان اور پوری مسلم دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے برما اور شام میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور وہاں گلی کوچے لاشوں سے بھر گئے اور خون کی ندیاں بہہ رہی ہے لیکن امت مسلمہ امریکہ کی ناراضگی نہ مولنے کی خاطر ٹھس سے مس نہیں ہورہی جمعیت علماء اسلام ایک سوچ فکر، عقیدے اور نظریے کانام ہے جس نے حضرت شیخ الہند سے لے کر مفتی محمود تک قوم مذہبی سیاسی اور اقتصادی آبیاری کی ہے پاکستانی قوم یہود اور مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے دھوکے میں مزید آنے والے نہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں خاتو خیل گراؤنڈ میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع الملک، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، ضلعی امیر مفتی محمدسجاد، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمدالیاس، قاری عمرعلی، سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ اور ضلع کونسل نوشہرہ کے رکن ظہوراحمدکاکاخیل نے بھی خطاب کیا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگانے والا پہلے اپنی گریبان جھانکے اور صرف بھڑکے مارنے کی بجائے میرے ساتھ پشت درپشت اپنے تاریخ اور کردار کا مقابلہ کریں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے کو خود اندازہ لگ جائے گا کہ علماء دیوبند کے پیروکار کی تاریخ وکردار فضاء میں خوشبو بکھیر دے گی اور عمران خان کا کردار اور تاریخ فضاء میں گندگی اور غلاظت بکھیر دے گا انہوں نے کہا کہ کتنی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے اقتصادی اور مالیاتی ادارے خیبربینک کو بدنام کیا اور جب انکوائری کی بات کی گئی تو انکوائری اس شخص سپرد کردی گئی جسے عمران خان اور پرویز خٹک نے کرپشن کے الزام میں حکومت سے باہر نکال دیاتھا پانامہ لیکس کیس میں پی ٹی آئی کبھی سپریم کورٹ کی طرف دوڑتی ہے تو کبھی اس کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیتی ہے اور اب عمران خان سیاسی بلیک میلنگ پر اترآیاہے اور پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے پھر سے سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن قوم آئینی جمہوری ادارے اور رائے عامہ کو ان کے حقائق کا پتہ چل چکاہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے اپنی پارٹی کے کارکنان اور خیبرپختونخوا کے عوام مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ چار ماہ تک اسلام آباد میں جو جنسی آلودگی پھیلائی گئی تھی اس سے پاکستان کے تشخص کوعالمی سطح پر بدنام کردیاتھا اور اسلام آباد کی چوکوں پر مغربی تہذیب اور ایجنڈے کے مطابق غیرتمند قوم کی ماؤں ، بیٹیوں اور بہنوں کے سروں سے دوپٹے نوچے گئے تھے لیکن جمعیت علماء اسلام کے کارکنان عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک پر مزید یہود اور مغربی سیاست نہ چلے گی اور نہ چلنے دیں گے۔