نواز شریف اور زرداری مفاہمت کے نام پر کرپشن کا دفاع کرتے ہیں، انور گجر
ْزرداری کے کرپٹ ٹولے پر ہاتھ ڈالا گیا تو اس کی پوری پارٹی زمین بوس ہوجائے گی، رزاق باجوہ
پیر 26 دسمبر 2016 20:10
(جاری ہے)
انور گجر رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ صرف ایک چھاتے سے زرداری کی اینٹ سے اینٹ بجانے والی دھمکیوں سے ہوا نکل کر ان پر خوف طاری ہوگیا ہے۔
چار روز قبل بھڑکیں مار کر شور شرابہ، ناچ گانا کرنے والے جیالے شامزی درباری بھی منظر عام سے غائب ہو کر بلوں میں جاچکے ہیں اور پیپلز پارٹی کی صفوں میں سناٹا اور خاموشی چھاگئی ہے کیونکہ زرداری پارٹی کی عمارت کرپشن پر مبنی اینٹوں اور پلروں پر قائم ہے۔ اینٹ سے اینٹ بجانے والے زرداری کے خوشادی انور مجید کے دفاتر پر چھاپہ مار کر انہیں ڈرایا گیا ہے جس سے زرداری کی کرپشن پر مبنی پوری عمارت لرز گئی ہے۔ اگر زرداری کے ایک دو اور کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی زمین بوس ہوجائے گی۔ ہم شروع دن سے ہی کہتے آرہے ہیں کہ زرداری کیمپ میں صرف عوام کے لوٹے ہوئے مال کی بندر بانٹ، اقتدار، اختیارات کی چمک کا ہی رش ہے۔ مال کھانے والے تحریک چلا کر کبھی مار کھانے کے لئے میدان میں نہیں نکلیں گے۔ پیپلز پارٹی کی 27 دسمبر کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے والی گیڈر بھبکیوں سے بھی ہوا نکل جائے گی۔ ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آجائے گا۔ انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ پیپلز پارٹی خود کرپشن کی پیداوار ہے جس کی رگوں میں عوام کے لوٹے ہوئے مال کا خون دوڑ رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.