Live Updates

ن) لیگ سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرنے پی ٹی آئی کی طرف سے سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی کو عمران خان کی سیاست کی آخری ہچکی قرار دیدیا

عمران خان اب سڑکوں پر آنے کے قابل نہیں رہے تحریک انصاف کے کارکن بھی ان کی باتوں پر یقین نہیں کرتے، علی اکبر گجر

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجرنے تحریک انصاف کی طرف سے سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی کو عمران خان کی سیاست کی آخری ہچکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب سڑکوں پر آنے کے قابل نہیں رہے تحریک انصاف کے کارکن بھی ان کی باتوں پر یقین نہیں کرتی․ سڑکوں کی سیاست کو پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے مسترد کی جاچکی ہی․ احتجاج اور بد امنی کی دھمکیاں عوام کو متوجہ کرنے کی ناکام کوشش ثابت ہونگی․ پارلیمنٹ سے فرار اور عدلیہ پر عدم اعتماد نے تحریک انصاف کی سیاست ساکھ کو زیرو پر لا کھڑا کیا ہے ۔

قوم دیکھے گی کہ بہت جلد تحریک انصاف کی تحریک استقلال کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے آبائی مسکن کی طرف جا رہی ہوگی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا قوم نے سیاسی بازی گروں کے تمام تماشے دیکھ لئے ہیں ہر سیاسی بازی گر نے قوم اور ملک کو نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اقتدار پرستوں کی منفی سیاست نے پاکستان اور عوام کے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی اور قومی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کا سبب بنی لیکن جو ہو چکا سو ہو چکا کے مصداق اب کسی کو پاک وطن کے مفادات پر ضرب لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی․ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ عوام کے اعتماد کے ساتھ اپنی مدت مکمل کرے گی اور غیور پاکستانی 2018 میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو منتخب کریں گی؛ علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ایک ساتھ بیٹھ بھی گئے تب بھی پاکستان کے عوام انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گی․ دھمکیوں اور بلیک میلنگ کے سارے حربے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آئندہ بھی ناکام ہونگی․ عدالت عظمی کا فیصلہ جو بھی ہو پاکستان مسلم لیگ(ن) نہ صرف اس کا ٓاحترام کرے گی بلکہ عدالت عظمی کے تمام فیصلوں کی روشنی میں ریاست کی ترقی کے کاموں کو مزید تیزی سے آگے بڑھائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات