خواجہ سعد رفیق بتائیں پاکستان ریلوے کا نقصان 27ارب روپے پر کیسے پہنچ گیا، میر اعجاز جکھرانی

29نومبر کے بعد نوازلیگ کے کچھ مردہ گھوڑوں نے دوڑنا شروع کردیا ہے،رہنماء پیپلز پارٹی

پیر 26 دسمبر 2016 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہیپ میر اعجاز جھکرانی نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق یہ بتائیں کہ پاکستان ریلوے کا نقصان 27ارب روپے پر کیسے پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ 29نومبر کے بعد نوازلیگ کے کچھ مردہ گھوڑوں نے دوڑنا شروع کردیا ہے۔ جمہوریت کی قیادت جان ہتھیلی پر رکھ کر عوامی حقوق کے لیے لڑنے والے ہی کر سکتے ہیں۔ میر اعجاز جکھرانی نے کہا کہ جب عوام پر آمریت مسلط ہوتی ہے توپر لگے شیر سعودی عرب اور قطر پرواز کر جاتے ہیں۔ کل پاناما شریف اور اس کے حواریوں کی کھٹیا کھڑی ہونے والی ہے۔