مہران یونیورسٹی،نائب قاصد علی شیر رند کی وفات پراظہارتعزت

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء)مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی لائبریری اینڈ آن لائن انفارمیشن سینٹر میں کام کرنے والے نائب قاصد علی شیر رند کی وفات پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، رجسٹرار پروفیسر عبدالوحید عمرانی، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز صغیر احمد میمن ، لائبریرین اعظم علی ہالیپوٹو ودیگر انتظامی و تدریسی شعبوں کے سربراہوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔