قومی ہاکی چیمپئن شپ،میں نیشنل بینک ، پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام کے زیراہتمام قومی ہاکی چیمپئن شپ میں نیشنل بینک ، پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے جبکہ پاکستان نیوری اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا، لاہور میں میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیشنل بینک نے پاکستان پولیس کو 6-1 گول سے ہرا دیا ، دوسرے میچ میں پورٹ قاسم اتھارٹی نے پی ٹی وی کو 3-2 گول سے شکست دی، جبکہ پاکستان نیوی اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان میچ2-2 گول سے برابر رہا،(آج) منگل کو تین میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرے میچ میں پاکستان پولیس کا مقابلہ پی کیو اے سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان آرمی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :