پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم سہرفرست ہے ‘ پاکستان واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

پیر 26 دسمبر 2016 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیم سہرفرست ہے جبکہ پاکستان واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں،تفصیلات اور پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں پانچ، پانچ میچز کھیلنے کے بعدسوئی نادرن گیس پائپ لائنز اورپاکستان واپڈا کی ٹیمیں8 ، 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حبیب بینک کی ٹیمیں 6، 6 پوائنٹس بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن نمبر پر ہیں ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 مختلف محکموں کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، نیشنل بینک آف پاکستان ، پی آئی اے، پاکستان واپڈا ، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز ، حبیب بینک ،یونائیٹڈ بینک خان ریسرچ لیبارٹریز اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

(آج) منگل کو چار میچ کھیلے جائیں گے، نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور یونائیٹڈ بینک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، یوبی ایل گرائونڈ کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کا مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے ہوگا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں حبیب بینک اور خان ریسرچ لیبارٹریز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، سٹیٹ بینک گرائونڈ میں پاکستان واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔