مری کے نواحی علاقہ روات میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) مری کے نواحی علاقہ روات میں ایک گھر میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس پرمقامی لوگوں کی بڑی تعدادبھی مددکوپہنچ گئی جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا فائرٹرک اورامدادی ٹیمیں بھی موقع پرپہنچ گئیں جنھوں نے بروقت کارروائی کرکے آگ پرقابوپالیا تاہم اس دوران گھرکے دوکمرے سامان سمیت مکمل طورپرجل کرخاکستر ہوگئے اور لاکھوں کا نقصا ن ہوا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ اور متاثرہ شخص نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :