امن و امان قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ ڈی پی او چکوال

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) امن و امان قائم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امن وامان قائم رکھنے کیلئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کرے گی اور عوام بھی امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بات ڈی پی او چکوال منیر مسعود مارتھ نے ایک اعلیٰ سطح امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ضلعی افسران اور تمام مکتبہ فکر کے علماء بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او چکوال نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی ہلڑ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر ہر ممکنہ غیر قانونی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے تیار رہیں اور عوام بھی نئے سال کی آمد پر اسلامی شعار کے مطابق سال کو شروع کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے دوالمیال کے واقعے کے متعلق اجلاس کوبتایا کہ اس سلسلہ میںحکومت پنجاب کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس واقعے کی غیر جانبداری سے تحقیقات کر رہی ہے اور کسی بھی فریق کے بے گناہ کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑ دھکڑ کی جا رہی ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی ، عوام اور علماء کی خواہش کے مطابق حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر تمام علماء فکر جن میں مولانا عبدالحلیم نقشبندی، پیر سید ریاض الحسن اور اس کے علاوہ دیگر علماء کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ضلعی صورتحال پر غور و فکر کیا گیا ، تمام مکتبہ فکر کے علماء نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ امن وامان قائم رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں اور اس واقعہ کو انصاف کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :