ڈھڈیال پولیس کا تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے کیخلاف مقدمہ درج

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈھڈیال پولیس نے تیز رفتاری سے ٹرک چلانے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ شوکت جاوید اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ پڑھال نے استغاثہ دیا کہ ملزم افتخار ولد اسلم سکنہ بھال علاقہ تھانہ چونترہ ٹرک نمبریRIN/8595 جس کو نہایت تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا اس کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد اعظم نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :