چین، جشن بہاراں کی تعطیلات کے دوران شہری 3ارب مرتبہ سفر کے لئے تیار

پیر 26 دسمبر 2016 19:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) چین میں آئندہ سال جشن بہاراں کی تعطیلات کے دوران مختلف ذرائع کے ذریعے شہری 3ارب مرتبہ سفر کریں گے ۔چینی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہراہوں ، ریلویز ، سمندری راستوں اور ہوائی سفر کے ذریعے گزشتہ سال کے جشن بہاراں کی نسبت سفر کرنے کی تعدادمیں 2.2فیصد اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

چین میں ہر سال جشن بہاراں کی تعطیلات کو’’چن ین ‘‘کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے اور اس موقع پر لوگ 40روز تک متعدد تقاریب کا اہتمام کرتے ہیں ۔چینی شمسی سال کا آغاز بھی جشن بہاراں کے موقع پر ہوتا ہے ۔ آئندہ سال جشن بہاراں کی تقریبات کا آغاز13جنوری سے ہوگا جبکہ مرکزی تقریب 28جنوری کو منعقد ہوگی اور اس کا اختتام 21فروری کو ہوگا۔ چین میں جشن بہاراں کو خاندان کے ساتھ منانے کو ترجیحی دی جاتی ہے اور اس حوالے سے کروڑوں لوگ اپنے والدین ،دوستوں اور رشتتہ داروں سے ملنے کے لئے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :