ڈاکٹر طارق حسن نو تشکیل شدہ آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کے چیئرمین مقرر
دیگر اراکین میں احمدسعید،محمد نعیم،فریسہ جعفری،شاہد غفار،طارق اقبال اور آصف عثمان شامل
پیر 26 دسمبر 2016 19:50
(جاری ہے)
ڈاکٹر طارق حسن معروف قانون دان ہیں اور ماضی میں ایس ای سی پی کے چئیرمین اور وزیرِ خزانہ کے مشیر رہ چکے ہیں۔
احمد سعید آئی کیپ اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے رکن ہیں۔ محمد نعیم بھی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور اس وقت نیشنل بینک اور پی ایس ایکس کے بورڈ کے رکن ہیں۔ وہ ماضی میں لاہور سٹاک ایکسچینج کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔فریسہ جعفری ملک کی نامور قانون دان ہیں اور اس وقت ایل ایم اے ابراہیم حسین کے ساتھ منسلک ہیں۔ شاہد غفار اس وقت نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ ماضی میں ایس ای سی پی کے کمشنر اور کے ایس ای کے ایم ڈی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ طارق اقبال خان چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور آئی ایس ای کے ایم ڈی، ممبر ایف بی آر اور کمشنر ایس ای سی پی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔جب کہ آصف عثمان پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے گریڈ بائیس میں ریٹائرڈ ہوئے اور بطورِ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اے او بی ملک میں آڈٹ کے شعبے کو منضبط کرنے کے لئے ایس ای سی پی ایکٹ1997 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اس کے کارہائے منصبی میں پبلک انٹرسٹ کمپنیوں کے آڈٹ کی خواہش مندآڈٹ فرموں کی رجسٹریشن اور ڈی رجسٹریشن،انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس پاکستان کے کوالٹی ایشورنس بورڈ کی نگرانی اور جائزہ شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.