کیا لوڈو حرام کھیل ہے؟معروف مفتی سہیل رضا امجدی نےوضاحت کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 19:39

کیا لوڈو حرام کھیل ہے؟معروف مفتی سہیل رضا امجدی نےوضاحت کردی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) لوڈو کھیل کے حرام ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے معروف مفتی سہیل رضا امجدی نے وضاحت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی اسلامی چینل کیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایک کالر کی جانب سے مفتی سہیل رضا امجد سے ایک دلچسپ سوال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کالر نے مفتی صاحب سے سوال کیا کہ کیا لوڈو ایک حرام کھیل ہے یا نہیں۔ سوال کے جواب میں مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ اگر لوڈو پر جوا یا سٹہ لاگیا جائے تو یہ کھیل کھیلنا حرام ہے۔ لیکن اگر اس کھیل کو بنا جوئے یا سٹے کے کھیلا جاتا ہے تو یہ حرام نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :