لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کیخلاف درخواست میں مزید دلائل طلب کر لئے

پیر 26 دسمبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کیخلاف درخواست میں مزید دلائل طلب کر لئے۔ پیر کو چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹ کے سردار عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

حامد خان ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سپیکر کو وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنیکا اختیار نہیں تھادرخواست گزار کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی ذمہ داری سے انحراف کرتے ہوئے سیاسی جماعت کیکارکن ہونے کا ثبوت دیا۔

سپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ جس طرح انہوں نے دوسرے اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیویسے ہی وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس بھی بھجوایا جاتادرخواست گزار کے وکیل کے دلائل جاری تھے کہ عدالتی وقت ختم ہونے پر مزید سماعت تئیس جنوری تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر حامد خان ایڈوکیٹ سے مزید دلائل طلب کر لئے۔

متعلقہ عنوان :