سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج منائی جائے گی

پیر 26 دسمبر 2016 19:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی نویں برسی آج منگل کے روز عقیدت و احترام سے منائی جائے گی،اس سلسلہ میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی،دعائیہ تقریبات،کانفرنسز،مزاکروں،تعزیتی اجتماعات اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،جن سے پارٹی کے مرکزی قائدین اور دیگر مقررین خطاب کریں گے جس میں بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت کیا جائے گا،تقریبات میں محترمہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی اور شمعیں بھی روشن کی جائیں گی،پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام اس سلسلہ میں مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے تمام مقامات پر بھی قرآن خوانی ،اجتماعی فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب میں مرکزی و صوبائی قیادت اور ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے،صوبائی دارلحکومت لاہور سے بھی قافلے مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکے ہیں۔