وزارت داخلہ کی نیشنل ایکشن پلان پر سال2016ء کی رپورٹ جاری

رواں سال 4اہم نکات پرعملدرآمدیقینی نہیں بنایاجاسکا،جبکہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعات 10سال کی کم ترین سطح پرآگئے،رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 دسمبر 2016 18:54

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26دسمبر2016ء) :وفاقی وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے متعلق سال2016ء کی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 4اہم نکات پرعملدرآمدیقینی نہیں بنایاجاسکا۔ان نکات میں بلوچستان میں مفاہمتی عمل سست روی کاشکاررہا۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات ناکافی رہے۔جبکہ فاٹاریفارمزپرخاطرخواہ پیشرفت نہ ہوسکی۔اس کے برعکس نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی کے حالات میں بہتری آئی۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 69فیصدکمی ہوئی۔کراچی میں دہشتگردی کے واقعات 10سال کی کم ترین سطح پرآگئے۔

متعلقہ عنوان :