گلگت بلتستان و یمن ٹریفکنگ اسکینڈل قومی امنگوں پر طانچہ ہے ،جن امیدوں کے ساتھ لوگوں نے اپنے رہنمائوں کو منتخب کیا تھا انہوں نے قوم کا منہ کالا کر دیا ہے

تحریک انصاف ضلع کھرمنگ کے ڈپٹی آرگنائزر ظہیر عباس بیگ کا بیان

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع کھرمنگ کے ڈپٹی آرگنائزر ظہیر عباس بیگ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان ویمن ٹریفکنگ اسکینڈل قومی امنگوں پر طانچہ ہے ۔جن امیدوں کے ساتھ لوگوں نے اپنے رہنمائوں کو منتخب کیا تھا انہوں نے قوم کا منہ کالا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاریخ ان کو کبھی معاف نہ کرے گی ، پیرکواپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ جن امیدوں کے ساتھ لوگوں نے قومی رہنمائوں آئینی حقوق کے حصول کا محور بنایا تھا انہوں نے گلگت بلتستان کے عظیم لوگوں کو مایوسی کے دلدل میں دھکیل دیا۔

جو کمیٹی اس واقعہ کی تحقیقات کے لئے قائم کی گئی ہے ۔ان سے گلگت بلتستان کے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں اس میں کسی بھی مرتکب فرد کو کوئی چھوٹ نہ دی جائے۔ اور ان کو نشان عبرت بنایا جائے تا کہ آنے والا کوئی منتخب فرد اس قسم کی گھنائونی جرم کے مرتکب نہ ہو سکے۔ ہم ہر فورم پر اس واقعے کی شدید مذمت کر تے رہیں گے۔ اور کسی صورت معاملہ زیر زمین نہیں جانے دینگے۔

متعلقہ عنوان :