مسلم لیگ( ن) چاپلوس جماعت ہے ،مشکل میں پائوں پکڑتے ،مطلب نکل جائے تو گلا پکڑنے کی کوشش کر تے ہیں

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 18:40

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز چاپلوس جماعت ہے ،مشکل میں ہوں تو پائوں پکڑتے ہیں اور مطلب نکل جائے تو گلا پکڑنے کی کوشش کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز چاپلوس جماعت ہے جو مشکل میں پھنس جائے تو پائوں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نجات ملے تو گلا پکڑنے کی کوشش کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے رکن کی حیثیت سے تنظیمی امور میں کوئی مداخلت نہیں کرتا ہوں تنظیمی امور ضلع کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی اتفاق و اتحاد سے مسائل حل کریں اور کارکنوں کو مطمئن کریں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری پارٹیوں میں اندرونی طور پر نوک جھونک ہو تی رہتی ہے اس میں خطرے والی کوئی بات نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :